ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / داؤد کی ایک اور جائیدادکی نیلامی، رتناگری کے رویندر کاٹے نے 1.10 کروڑ میں خریدی

داؤد کی ایک اور جائیدادکی نیلامی، رتناگری کے رویندر کاٹے نے 1.10 کروڑ میں خریدی

Tue, 01 Dec 2020 18:41:12  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،یکم دسمبر(آئی این ایس انڈیا)داؤد ابراہیم کی املاک کی نیلامی جاری ہے۔ کھیڈ میں واقع داؤد کی جائیداد رتنا گیری کے رویندر کیٹ نے خریدی۔ رویندر کاٹے نے سب سے زیادہ قیمت لگائی تھی۔ سیفیما نے اس آن لائن نیلامی کا انعقاد کیا، جسے رویندر کاٹے نے جیتا ہے۔

داؤد ابراہیم کی جائیداد ایک کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ بولی لگا کر رویندر کاٹے نے اپنے نام کی۔ اس پراپرٹی کا بیس پرائز ایک کروڑ 9 لاکھ 15 ہزار 500 روپئے تھا۔ یہ پراپرٹی جس میں 80 گونٹا اراضی شامل ہے، اس کو نومبر میں دیگر چھ املاک کے ساتھ نیلام کیا جانا تھا۔لیکن آخری لمحے میں سیفیما اتھارٹی کو تکنیکی خرابی کا احساس ہوا اور اسی وجہ سے اس وقت پراپرٹی کی نیلامی نہیں ہوئی۔

اس بار داؤد ابراہیم کی املاک کو چار دیگر املاک کے ساتھ نیلام کیا گیا۔ آج نیلام ہونے والی پراپرٹی میں اقبال مرچی کی جائیداد بھی شامل ہے۔اس سے قبل داؤد ابراہیم کی 6 جائیدادکو نیلام کیا گیا تھا۔ یہ پراپرٹی دہلی میں مقیم دو وکلا نے خریدی ہے۔ 1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد سے داؤد فرار ہے۔ انڈرورلڈ ڈان کے اثاثوں کی نیلامی کرکے حکومت نے 2279600 روپئے کمائے ہیں۔

داؤد کی جائیداد خریدنے والے وکیل اجے سریواستو نے دو جائیدادیں خریدی ہیں۔ اور وکیل بھوپندر بھاردواج نے داؤد ابراہیم کی چار جائیدادکو خریدا۔ نیلامی کے عمل کے دوران حکومت نے داؤد کے قریبی اقبال مرچی کی جائیداد فروخت کرنے کی بھی بولی لگائی۔


Share: